بھارتی بائولر شامی نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

دبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے تجربہ کار بائولر محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی2025 کے ایک اہم میچ میں میزبان پاکستان کے مدمقابل محمد شامی پہلے اوور میں اپنی لائن اور لینتھ سے بھٹک گئے۔محمد شامی نے اپنے ابتدائی اوور میں11گیندیں پھینکیں جو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی ہندوستانی بائولر کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں