بھارتی جیولین نیرج چوپڑا اپنے ملک کا مسئلہ سامنے لے آئے

ممبئی (سپورٹس نیوز) نیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کو بھارت میں سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں بھارت کا ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ ڈوپنگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کر سکتے، ایتھلیٹس سمجھتے ہیں کہ ڈوپنگ سے وہ اچھا پرفارم کریں گے تو یہ سچ نہیں ہے،سخت محنت، خود پر یقین اور اچھی رہنمائی سے ہی کامیابی ملتی ہے، ڈوپنگ ٹیسٹ میں آپ پکڑے جاتے ہیں، 2 سے چار سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارتی جیولین نے کہا کہ کوچز سے میری درخواست ہے کہ وہ ایتھلیٹس کو بتائیں کہ انہیں ڈوپنگ سے مدد نہیں ملے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،بھارت کے 125کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آئے اور 3865کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے تھے،بھارت واحد ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں