لاہور/ حیدر آباد (بیوروچیف، سپورٹس نیوز)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کیلئے بھارتی حکومت پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے پررضامند ہوگئی ہے، امکان ہے کہ بھارت کے خلاف احمد آباد کے میچ سے قبل ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت،آئی سی سی اور پی سی بی کی کوششوں کے بعد پاکستانی صحافیوں کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے ویزوں کی درخواستیں جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے ان صحافیوں کے پاس پہلے ہی آئی سی سی کا ایکریڈیشن کارڈکی منظوری موجود ہے۔منگل کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ بھی مکمل کرلیا جبکہ ہفتے کو تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔قبل ازیں پی سی بی ذکا اشرف نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا اور پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ویزوں میں تاخیر کے معاملے پر بات کی۔ علاوہ ازیں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنلز اور ورلڈ کپ کی 48سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ دووکٹیں جلد گرنے کے باوجود پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ منگل کی شب سری لنکا کے خلاف چھ وکٹ کی فتح میں محمد رضوان نے121گیندوں پر 131ناقابل شکست رنز تین چھکے اور8 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ افتخار احمد نے دس گیندوں پر22 ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ پاکستان نے دس گیند پہلے 345رنز کا ہدف عبور کرلیا۔ عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے ۔ امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
88