بھارتی حکومت پر دبائو، مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں

کراچی (بیوروچیف) تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہا ہے اور مودی کوئی بھی ایڈونچر کرسکتے ہیں مودی اپنی ٹریجڈی کو ساوتھ ایشیا کی گریٹ ٹریجڈی میں تبدیل کرسکتے ہیں اس لیے ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ کا غیر معمولی دورہ مشرق وسطی شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان اسرائیل ناخوش ہے۔ بھارت ، چین، ترکی اور آزربائیجان پر سوال اٹھا رہا ہے اور ترکی اور آذربائیجان کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہا ہے اور اس سب کے درمیان جب یہ خبر آئی کہ امریکہ نے ترکیہ کو تین سو ملین ڈالرز کے میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے تو بھارتی میڈیا اور بی جے پی رہنمائوں کو آگ لگ گئی۔ کانگریس نے مودی کو یاد دلایا کہ ٹرمپ کو اپنا دوست کہتے تھے۔ بھارتی میڈیا پر غداری کے فتوی اس بات پر بانٹے جارہے ہیں کہ بھارت میں کون آخری دفعہ چھٹیاں منانے ترکیہ گیا تھا کس سیاسی جماعت کا دفتر ترکی میں ہے کس بالی وڈ اداکار نے ترکیہ میں فلم بنائی اور وہ کیوں صدر اردوان سے ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں