بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسیوں میں شامل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.50کی سطح بھی چھو سکتا ہے۔بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات بھی بہت زیادہ مستحکم نہیں۔ایک اور وجہ عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی برتری جو اس وقت تقریبا دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔تاہم پاکستان روپیا ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی نسبت قدرے مستحکم نظر آرہا ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں