بھارتی شو میں طنز پر ہانیہ عامر کا دلچسپ ردعمل

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی نیوز شو میں طنزیہ انداز میں ہانیہ پنیر کہے جانے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔27 جون کو ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری ریلیز ہوئی، جسے بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔22 اپریل کو پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ہانیہ عامر کی فلم میں موجودگی پر بھارتی فلم سازوں نے کڑی تنقید کی اور بھارتی نیوز چینلز پر اس حوالے سے باقاعدہ مباحثے بھی دیکھنے میں آئے۔اسی حوالے سے گزشتہ مہینے بھارتی نیوز چینل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پروگرام میں شریک ایک مہمان نے ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے کا ڈراما کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ ہانیہ پنیر یا میر کون ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں