بھارتی شو ”ڈائننگ ود دی کپورز” کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

نئی دہلی (شوبز نیوز)بھارتی شو ‘ڈائننگ ود دی کپورز’ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمان جین کی تخلیق اور سمرتی مندھرا کی ہدایت کاری میں بننے والے شو ‘ڈائننگ ود دی کپورز’ میں اداکار راج کپور کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کپور خاندان کے مختلف افراد کو ایک ساتھ کھانے کی میز پر جمع کیا گیا، پروگرام میں خاندان کی روایتی گرم جوشی، ہنسی مذاق اور پیار بھری گفتگو بھی دیکھنے کو ملی۔خصوصی ایپیسوڈ میں ستاروں سے سجی میز پر رنبیر کپور، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرشمہ کپور، رندھیر کپورشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں