دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے کار شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کے ٹیک آف کرنے کے بعد اِنجن میں آئل پریشر میں خطرناک حد تک کمی نوٹ کی گئی جسے فورا واپس دہلی کی جانب موڑ کر طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز AI887، جو بوئنگ 777-337 ای آر طیارے کے ذریعے آپریٹ کی جا رہی تھی۔




