بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی وفادار نہیں’ کرن جوہر

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے معروف فلم ساز و پروڈیوسر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں وفاداری نہیں ہے۔حال ہی میں کرن جوہر نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری سمیت اداکاروں کے حوالے سے بھی بات کی۔کرن جوہر نے اداکاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 2 سال بعد لوگ ایک ایجنسی سے دوسری ایجنسی میں منتقل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک جگہ جڑ کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بزنس میں ایماندار نہیں ہے اور اداکار ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں