بھارتی فلم ”حنا” میں راج کپور نے کام کی آفر کی تھی’ لیلیٰ زبیری

لاہور(شوبز نیوز)بھارتی فلم حنا میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراوں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلی زبیری بھی شامل ہیں۔ اس بات کا انکشاف لیلی زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلی زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلی زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں