بھارتی فلم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر ہٹانے پر امیر گیلانی برہم

لاہور (شوبز نیوز) بھارتی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر ہٹانے پر ان کے شوہر اداکار امیر گیلانی بھارت پر پھٹ پڑے۔اداکار امیر گیلانی نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ ماورا حسین کو بھارتی فلم صنم تیری قسم کے البم کور سے ہٹانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر پروجیکٹس میسر آئے ہیں۔یہ اقدام حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز پر پاکستانی مواد کی نمائش پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت ماورا حسین کی تصویر اسپاٹی فائی اور یوٹیوب میوزک پر 2016کی فلم صنم تیری قسم کے کور سے ہٹا دی گئی، حالانکہ اس فلم میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں