3

بھارتی فوج کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا

سری گنگانگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج میں ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان سامنے آیا ہے، ریاست راجستھان میں تربیتی مشق کے دوران ٹینک ڈوبنے سے ایک افسر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں بھارتی فوج کا ٹینک ڈوبنے سے ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں فوجی مشق کے دوران ایک فوجی ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران ڈوب گیا۔ حادثے میں ٹینک میں موجود دو اہلکار اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی پھنس کر ہلاک ہوگیا، امدادی ٹیموں کی تاخیر کے باعث سپاہی کی لاش جائے حادثہ سے کافی دور ملی۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور سول ڈیفنس فورس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش برآمد کی۔ واضح رہے کہ یہ بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران پیش آنے والا پہلا حادثہ نہیں ہے، اس سے قبل جون 2024میں لداخ میں دریا عبور کرنے کے دوران پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ اکتوبر 2022میں فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ ایسے واقعات بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں