72

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت جاری (اداریہ)

پہلگام واقعہ اور حالیہ پارک بھارت کشیدگی وجنگ کے بعد بھارت نے اپنی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر مظالم تیز کر دیئے بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے تاکہ علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا جا سکے فورسز نے درجنوں علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی لی زیادہ تر آزادی پسند کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا حکام نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران کئی الیکٹرک آلات ضبط کئے گئے بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی لی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا علاوہ ازیں بھارتی پولیس نے وادی کشمیر میں 11مقامات پر چھاپے مارے اور درجنوں نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتار کر لیا بھارتی فورسز نے گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے نوجوانوں سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے گرفتار شدگان کے خلاف امام صاحب پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے” بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگا کر اس سے اپنی سیاست چمکانے کی جو کوشش کی وہ خود ان کے اپنے گلے پڑ گئی اور ایک کے بعد ایک غلطی کر کے بری طرح پھنس گئے جنگی سازوسامان کے غرور میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا اور ہمارے شاہین بھارت پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے مختلف مقامات پر بھارتی ائیربیسز کی تباہی کے بعد بھارت نے اپنے آقائوں سے مدد چاہی اوورسیز فائر کی درخواست کی’ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر اسے یہ بتا دیا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور جارحیت کی صورت مین بھارت کو سبق سکھانا جانتا ہے بھارت نے شکست کے بعد پاکستان کے خلاف طرح طرح کے پراپیگنڈے شروع کر دیئے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ہر حربے کا بروقت اور پوری طاقت سے جواب دے رہا ہے بھارت نے پاکستان پر شاہین میزائل کے استعمال کا بھی پروپیگنڈہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنیان مرصوص میں فتح میزائل اور جدید توپ خانہ استعمال کیا بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ترجمان نے کہا بھارت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ افسوسناک ہے،، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام عائد کئے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستان کے دریائوں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینا اور بعدازاں پاکستان پر رات کے آخری پہر بزدلوں کی طرح حملہ کرنا کسی صورت قابل معافی نہیں پاکستان نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ جنگ میں پہل نہیں کرے گا بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد جب پاکستان نے بھارت پر وار کیا تو اس کے ہوش ٹھکانے آ گئے اب بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کو نشانہ ستم بنا کر اپنی شکست کا ان مجبور وبے بس کشمیریوں سے لینے پر تلا ہوا ہے گزشتہ دنوں سے وادی میں بھارتی افواج اور فورسز نے علاقہ میں کرفیو کا سماں پیدا کر رکھا ہے نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے گھروں کی تلاش کے نام پر کشمیریوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے جو نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے جس کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ عالمی قوتوں کو بھی نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں