25

بھارتی وزیراعظم کی خواہش…..

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی7 سربراہی اجلاس کے لیے جاپان کے دورے سے قبل کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ معمول کے اور ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔تاہم انہوں نے اس معاملے پر بھارت کے بار بار دہرائے جانے والے مقف کو دہرایا اور کہا کہ دہشت گردی اور دشمنیوں سے پاک ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد پر ہے۔پاکستان بھارتی مقف کو مسترد کرتا ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں اس نے بھارت سے کہا تھا کہ آئیے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشت گردی کو ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں۔نریندر مودی نے جاپانی اخبار نکی ایشیا سے بات کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ معمول کے دو طرفہ تعلقات کے لیے سرحدی علاقوں میں امن اور سکون ضروری ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ بھارت اپنی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھارت چین تعلقات کی ترقی صرف باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات پر مبنی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے وسیع تر خطے اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں