بھارتی وفود کو بیرون ممالک کا دورہ مہنگا پڑگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وفود مختلف ممالک کے دورے کرنے پر اپنے ہی شہریوں کی تنقید کی زد میں آگئے۔بھارت کے وفود مختلف ممالک کے دورے پر ہیں جس پر بھارتی شہریوں نے ان پر سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں26لوگ جان سے گئے، چاروں میں سے کوئی ایک حملہ آور بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔بھارتی شہریوں کا کہنا تھا کہ جس وفد کو دہشتگردی پر بھارتی مقف اجاگر کرنے بیرون ملک بھیجا گیا وہ ٹیکس دہندگان کے پیسے پر انجوائے کر رہے ہیں، گانے گا رہے ہیں اور پارٹی کر رہے ہیں۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا جھوٹا الزام بھارت نے پاکستان پر ڈالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں