بھارتی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر محمد سراج کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد سراج ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو رانجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔تاہم بھارتی فاسٹ بولر ودربھ کیخلاف سیزن کے آخری میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، محمد سراج حیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی گیند سے گیند کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں