بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی

ممبئی (سپورٹس نیوز) بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20سیریز کیلئے اسکواڈ کا ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔محمد شامی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے باہر تھے۔شامی کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران واپسی کی امید تھی لیکن بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے بالآخر ان کی بحالی کی وجہ سے شامل نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں