23

بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا،روہت شرما سیریز کے افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہونگے

ممبئی (سپورٹس نیوز) اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔بھارت پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یادگار سیریز کے اس ایڈیشن کا آغاز پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا تاہم، کپتان روہت شرما ذاتی وجوہات کی بنا پر سیریز کے افتتاحی مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما سیریز کے پہلے میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ وہ پرتھ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانگی سے قبل 11 نومبر کو صبح 9 بجے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔اگرچہ، روہت اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بات چیت کے لئے میڈیا سے خطاب کریں گے تاہم روہت شرمان ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں