بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی،گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں5شرمناک ریکارڈ بن گئے

گوہاٹی (سپورٹس نیوز)بھارت کی کرکٹ ٹیم نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ کے دوران 5 شرمناک ریکارڈ بنائے ہیں گمبھیر کی کوچنگ میں جنوبی افریقہ نے 15 سال بعد گھر پر ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دی، ٹیسٹ میں مسلسل خراب نتائج کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں ٹیم انڈیانے محدود اوور کے ٹورنامنٹس میں اچھی کامیابی حاصل کی ہے تاہم ٹیسٹ میں ٹیم اپنی وائٹ بال کرکٹ کی کارکردگی کو دہرانے میں ناکام رہی ہے۔ ٹیسٹ میں مسلسل خراب نتائج کے بعد ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ،جولائی 2024 میں جب سے راہل ڈریوڈ نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑ تب سے گمبھیر نے بھارت کو 2025 چیمپئنز ٹرافی اور 2025 ایشیا کپ جیسی بڑی فتوحات دلائی ہیں تاہم اس دوران دو طرفہ ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی کارکردگی تشویشناک رہی ہے جس کی وجہ سے کئی ناپسندیدہ ریکارڈ ٹیم کے نام بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انڈین ٹیم کو پونے میں نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں