بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سکیورٹی نہیں۔ وکرانت گپتا

لاہور (سپورٹس نیوز) بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سیکیورٹی نہیں ہے پاکستان میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ میں پاکستان آیا اور محفوظ ہوں کیونکہ اکیلا ہوں وہ بات ہوگئی کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا، اگر بھارتی ٹیم نہیں آئی مجھے نہیں معلوم کیا وجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اتنا جانتا ہوں کہ وجہ صرف یہ نہیں ہے کہ بھارتی ٹیم یہاں محفوظ نہیں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رشتہ ہی نہیں ہے اور اس کو سدھارنے کی کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔ وکرانت گپتا نے کہا کہ اب آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ چٹکی بجے گی اور سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے سوچتا تھا کہ شاید آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایسا ہوجائے گا لیکن وقت کے ساتھ چیزیں نہیں بدلیں۔بھارتی صحافی نے کہا کہ میں نے ویڈیو دیکھی جو پاکستان کی تھی، بڑی اسکرین پر بہت سارے لوگ بیٹھے تھے ویرات کوہلی نے آخری چوکا لگا کر سنچری بنائی تو پاکستانی فینز بھی جشن منارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی، روہت شرما کی پاکستان میں بہت فین فالوونگ ہے، پاکستانی مداح کہتے ہیں ہم پاکستان کو جتانا چاہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں