بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آ سکتے ہیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے قواعد کے تحت ہر بڑے ٹورنامنٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتان ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے تمام عوامل کو مدنظر رکھا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں