بھارتی پلیئر سنیل گواسکر کی بھی دھمکیاں

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی پاکستان کو گیدڑ بھپکیاں دینے لگ گئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ آئی سی سی کو پاکستان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو سکے۔سنیل گواسکر نے کہاکہ اگر آخری لمحے میں ایسے فیصلے ہوں تو مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر یہ فیصلہ پہلے کر لیا جاتا تو کچھ اور بات تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے آئی سی سی کیا کرے گا لیکن اس کو مداخلت کرتے ہوئے کچھ اقدام کرنے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں