بھارتی ڈرون احمد نگر کے قریب گر کر تباہ

چنیوٹ(نامہ نگار)بھارتی ڈرون تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں احمدنگر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چناب نگر کے علاقہ احمد نگر میں بھارتی ڈرن کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا، تھانہ چناب نگر کے علاقہ احمد نگر کھیتوں میں سے بھارتی ڈرون کا تباہ شدہ کا ملبہ ملنے کی اطلاع ملی جس پر ریسکیو1122 اہلکار،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ و پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ڈرون کے ایریا کو کارڈن آف کردیا گیا اطلاع ملنے پر شہریوں کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی شہریوں کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں