بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی دوسری شادی لکی ثابت ہوئی

دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے لیے دوسری شادی لکی ثابت ہوگئی، سابقہ اہلیہ سے قانونی تنازع میں بڑی کامیابی مل گئی، عدالت نے سابقہ اہلیہ کو شیکھر دھون کو تقریبا 5 کروڑ 72 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے حال ہی میں اپنی ساتھی سوفی شائن سے دہلی این سی آر میں شادی کی، جس میں قریبی دوستوں اور کرکٹرز جیسے روہت شرما اور یوزویندر چہل نے شرکت کی۔شادی کے چند دن بعد ہی شیکھر کو اپنی سابقہ اہلیہ ایشا مکھرجی کے ساتھ جاری قانونی تنازعے میں بڑی کامیابی ملی گئی۔دہلی کی فیملی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایشا مکھرجی شیکھر دھون کو تقریبا 5.72 کروڑ روپے واپس کریں۔عدالت نے قرار دیا کہ آسٹریلیا کی فیملی کورٹ کا “پراپرٹی سیٹلمنٹ” کا فیصلہ بھارتی قوانین کے مطابق نہیں ہے، اس لیے ایشا شیکھر سے 16.9 کروڑ روپے کا مطالبہ نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں