بھارتی کرکٹر نے پاکستان کے کامران غلام کا 12 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کردیا۔ویبھو سوریاونشی نے انڈر 19 ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں 55 رنز سے فتح دلوائی، بھارت کو سیریز میں 1ـ3 کی برتری حاصل ہے،14 سالہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 78 گیندوں پر 183.33 کے حیران کن اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 143 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں