بھارتی کپتان شبمن گل کی پاکستانی سے مصافحہ کی ویڈیو وائرل

نیویارک (سپورٹس نیوز) بھارتی کپتان شبمن گل سے پاکستانی فین کی مصافحہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر بھارتی چیخ اٹھے ہیں۔تفصیلات کیمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل ایک دلچسپ لمحے کا حصہ بن گئے جب ایک پاکستانی فین نے ان سے ہاتھ ملایا اور بعد میں ہاتھ کے اشارے سے پاکستان کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی مداح شبمن گل سے مصافحہ کرنے کے بعد ہاتھ کے اشارے سے پاکستان زندہ باد کہہ رہا ہے۔ یہ عمل بظاہر اس واقعہ کے ردعمل میں کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کے پاک، بھارت میچز میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی، اور مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اسے کرکٹ کی روح میں ایک مثبت لمحہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے جذباتی ردعمل کے طور پر دیکھا۔ابھی تک بھارتی یا پاکستانی کرکٹ بورڈز کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں