بھارتی کھلاڑیوں’ فنکاروں پر دبائو بہت ہے’ فیصل قریشی

لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں اور فنکاروں کی غلطی نہیں ہے ان کے اوپر سیاسی دبائو بہت ہے۔حال ہی میں اداکار نے ایک میگزین کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فنکاروں پر عائد پابندی اور ایشیا کپ میں ہونے والے ہینڈ شیک تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی حمایت کر دی اور کہا کہ وہ سیاسی دبائو میں ہیں۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست ہی ایسی ہے، پہلے ڈرامے بند کر دیے، پھر ایشیا کپ سے قبل ایک ایوینٹ میں بھارتی کپتان اور محسن نقوی کے ہاتھ ملانے پر شدید تنقید کی اور پورا شو اسی پر کیا، جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں پر شدید دبائو پے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے کھلاڑیوں کو واپس اسی ملک میں جانا ہے ، وہاں رہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں