بھارتی کھلاڑیوں پر پاکستان کیخلاف بولنے کیلئے دبائو ہوتا ہے۔ شاہد آفریدی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو مجبورا پاکستان کے خلاف بولنا پڑتا ہے،مودی نے میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کررکھا ہے۔شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ بھارتی کھلاڑیوں پرپاکستان کے خلاف بولنے کے لئے دبا ہوتاہے، پاکستان کے خلاف ٹویٹ کرنا بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری ہے، بھارتی کھلاڑیوں نے خود بتایاکہ پاکستان کے خلاف بولنے کیلئے پریشرہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں