بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ کھیل کی روائت کے مطابق نہیں تھا’ سرفراز احمد

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارتی پلیئرز کی بداخلاقی اور برے رویے پر پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے اہم بیان دیا ہے۔سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے دوران بھارتی مینجمنٹ اور کرکٹرز کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے اسے “غیر اخلاقی قرار دیا جبکہ پاکستان کی تاریخی فتح پر نوجوان اسکواڈ کی سراہا ہے۔پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نے فائنل کے دوران بھارتی رویے کے حوالے سے کہا کہ کھیل کے حوالے سے بھارت کا رویہ اچھا نہیں تھا اور کرکٹ میں بھارتی ٹیم کا طرز عمل غیر اخلاقی تھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے جیت کا جشن اسپورٹس مین شپ کے ساتھ منایا کیونکہ کرکٹ میں ہمیشہ اسپورٹس مین شپ ہونی چاہیے، بھارتیوں نے جو حرکت کی ان کا اپنا طرزعمل تھا۔2017 چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسکواڈ کے ہر رکن کے لیے اس تاریخی کامیابی کے اعتراف میں 10 ملین روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔سرفراز نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہر کھلاڑی کے لیے 10 ملین روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور مستقبل میں یہ نوجوان کھلاڑی ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں