بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر آئی سی یو میں داخل

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہو گئی ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔شریاس ایئر کو کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، ان کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں