بھارتی کھلاڑی محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنیکا مشورہ

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے لوگوں کو ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد سراج نے کہا کہ ایئر انڈیا کی پرواز IX 2884جسے گواہاٹی سے حیدرآباد کے لیے صبح 7:25 بجے روانہ ہونا تھی، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ محمد سراج نے کہا کہ بار بار پوچھنے کے باوجود ایئر لائن کی جانب سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، چار گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی نہ کوئی اپ ڈیٹ دی گئی اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا، جس کے باعث درجنوں مسافر ایئرپورٹ پر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں