بھارتی گلوکار کمار سانو پر سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگا دیئے

ممبئی (شوبز نیوز)مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے ان کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔ ریتا نے یہ بھی دعوی کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ ان کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔کمار سانو بہت غیر محفوظ شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمار سانو کی بہن، جو اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر ان کے گھر آ گئی تھیں وہ کمار سانو کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھی، جبکہ ریتا اپنے بچوں کے ساتھ دوسرے کمرے میں سوتی تھیں۔ریتا نے دعوی کیا کہ دونوں (سانو اور ان کی بہن)نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ریتا کے مطابق انہوں نے حمل کے دوران مجھے عدالت میں گھسیٹا۔ ان دنوں ان کا ایک افیئر بھی چل رہا تھا، جو اب سامنے آیا ہے۔ اور وہ مجھے ہی عدالت لے گئی میں اس وقت بہت کم عمر تھی، مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا ہی تباہ ہو گئی ہو، اور میرا خاندان بھی بہت حیران تھا۔ ایک سال پہلے انہوں نے ایک بہت بڑی پارٹی رکھی تھی، اور وہاں کہا کہ میری وجہ سے وہ کامیاب ہوئے۔میں وجہ آج تک نہیں جان سکی۔ وہ عدالت میں مجھ پر ہنستے تھے اور مذاق اڑاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں