بھارت’ بیڈمنٹن ایونٹ میں ناقص سہولیات’ ڈینش کھلاڑی کی سخت نقید

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت میں جاری انڈین اوپن 2026 میں ناقص سہولیات پر ڈینش کھلاڑی نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے معروف بیڈمنٹن کھلاڑی میا بلیخفلڈٹ نے رائونڈ آف 32 میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ٹورنامنٹ کے انتظامات اور کھیل کے حالات پر شدید تنقید کی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی صورتِ حال میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی، جو کھلاڑیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ میا بلیخفلڈٹ نے کہا کہ کھیل کے لیے فراہم کی گئی سہولیات انتہائی ناقص ہیں،ان کے مطابق کورٹ اور مجموعی ماحول صاف ستھرا نہیں اور حالات وہی ہیں جو پچھلے سال تھے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حال مستقبل میں بڑے ایونٹس کے دوران بھی رہا تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔میا بلیخفلڈٹ نے عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں