بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے اور بھارت ان کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے۔ہم دہشتگردوں کو پوری قوت سے جواب دیں گے، اس قسم کے واقعات کے بعد ایسی تحریکیں مقبولیت کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں اور عورتیں( سمیت اپنا دفاع نہ کرسکنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جائے تو ایسا کر نیوالی تحریک کی مذمت ہوتی ہے اور اس کا زورٹوٹ جاتا ہے۔وزیردفاع نے مزید کہا کہ بی ایل اے بھارت کی پراکسی کے طورپر لڑرہی ہے، بھارت ان کو پیسہ دیتا ہے اور وہ یہاں خونریزی کرتے ہیں، ہم جو کہہ رہے ہیں اسے ثابت بھی کرینگے، یہ صرف باتیں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں