5

بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستانی قوم کو زیر نہیں کرسکتا

ٹیکسلا (نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی قوم کو زیر نہیں کرسکتا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سلیم حیدر نے کہا کہ اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، پورا پاکستان شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے راستے دہشت گردی کر رہا ہے، پاکستانی قوم اس کے خلاف متحد ہے، ہر پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستانی قوم کو زیر نہیں کرسکتا، ہم پاک دھرتی سے ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں