42

بھارت سے زہریلی ہوائیں نہ رک سکیں،لاہور میں خوفناک سموگ،سانس لینا محال

لاہور (بیوروچیف) بھارت سے زہریلی ہوائیں آنے کے بعد لاہور میں خوفناک صورتحال ہے ۔ شہر میں اس وقت سانس لینا بھی محال ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ ڈیفنس کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس1917’ماڈل ٹائون میں 718تک پہنچ گیا ۔ شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس چھ سو پچاس ریکارڈ کیا گیا’لاہورمیں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی لانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہیں۔ مریم نواز نے اسموگ کی روک تھام کیلئے بھارتی پنجاب کے ہم منصب کو خط لکھنیکا فیصلہ کرلیا۔ شہرمیں ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کی نگرانی بھی خود کریں گی۔اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر ناکے لگا دیئے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانے جاری ہیں۔ اب تک 1400گاڑیاں بند کی جاچکیں۔ ایک کروڑ روپے تک جرمانے ہوچکے۔شہر کے گرد گرین رنگ بنانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے پودا لگاو پیسہ بنا منصوبہ لانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ 5سال میں 30کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ اسکولوں میں کارپول ان شروع کی جائے گی، الگ الگ کے بجائے 3سے 4طلبا ایک ہی گاڑی استعمال کریںگے۔ اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نجی اسکولوں کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں