3

بھارت سے مذاکرات’ کرکٹ سے شروعات

شنگھائی کانفرنس کے موقع پر بھارتی درخواست پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامینم جے شنکر کے درمیان غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت ہوئی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ظہرانے کے موقع پر ایک ساتھ بیٹھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزیر خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا وزارت خارجہ نے سٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی ایس سی او کی صدارت کی معیار کے دوران بھرپور تعاون کرے گا بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد اور اس سے تجارت’ مواصلات’ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے جے شنکر نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی ہیڈ کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی،، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں اجلاس کے شرکاء نے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا افتتاحی سیشن سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون کیلئے ایس سی او ممالک کو نئی حکمت عملی پر غور کرنا ہو گا وزیراعظم نے کہا افغانستان علاقائی ترقی اور استحکام کیلئے بہت اہم ملک ہے لیکن افغان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہو گا عالمی برادری افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر توجہ دے وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جارحیت ایک المیہ ہے عالمی برادری کو بربریت روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے وزیراعظم نے کہا ایس سی او کو فعال اور متحرک تنظیم بنانے کیلئے پُرعزم ہیں،، شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں اجلاس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا ہے رکن ممالک نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر دیئے اجلاس کے موقع پر ایس سی او سیکرٹریٹ سے متعلق دستاویزات پر بھی دستخط ہوئے ایس سی او ممالک نے ون ارتھ ون فیملی اور ون فیوچر پر زور دیا فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا فورم نے یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگائے جانیکی مخالفت کی یکطرفہ پابندیاں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کیخلاف ہیں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سیاست سکیورٹی تجارت معیشت سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا کونسل نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارداد کی حمایت کی شرکاء نے ایک محفوظ اور پرامن اور خوشحال سرزمین کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،، شنگھائی کانفرنس کے شرکاء کا پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر درحقیقت پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنا ہے کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی وطن روانگی سے قبل پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی شنگھائی کانفرنس کے انتظامات کو سراہا جبکہ ظہرانہ کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے خوشگوار ملاقات بھی خوش آئند ہے اس ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں میں دوریوں کو نزدیکیوں میں بدلنے پر بھی گفتگو ہوئی ہو گی بھارتی وزیر خارجہ نے ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کے فروغ کا بھی ذکر کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت اپنے سخت رویئے میں لچک کا مظاہرہ کر سکتا ہے اسے کرنا بھی چاہیے تاکہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کو کامیابی مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں