بھارت سے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ

لاہور (سپورٹس نیوز) بھارت سے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی چھن جانے کا خطرہ ہے۔انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی بھارت سے واپس لی جا سکتی ہے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقادر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی بی ایس ایف نیکہا ہے پاکستانیوں کو ویزے نہ ملے تو چیمپئن شپ دوسرے ملک منتقل کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں