22

بھارت ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکا،سردار خان بہادر ڈوگر ایم پی اے

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی دفتر میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،ریسکیو 1122، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ،لیگل ایڈوائزر و سابق صدر بار عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ ، چوہدری نصیر احمد گل صدر انجمن تاجران، صدر جڑانوالہ پریس کلب ملک نعیم وفا،جنرل سیکرٹری صابر گھمن سمیت سول سوسائٹی تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی،کشیمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مرکز اہلسنت و الجماعت علما دیوبند نے جامع مسجد سے ریلی نکالی جس میں ممبر امن کمیٹی میاں وسیم ظارق، مولانا قاری عبد الماجد،شیخ ابوبکر ممبر امن کمیٹی،ملک الیاس،ملک عبدالرشید،شرجیل فاروقی،میاں احمد مولانا گل بشیر ملک عبدالستار فاروقی میاں عارف،مولانا جمیل طارق و دیگران نے شرکت کی،جماعت اسلامی جڑانوالہ کے زیر اہتمام فاران سکول سے ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹر سعید احمد،محمد اکرم،رانا عتیق الرحمن و دیگران نے شرکت کی،ریلیوں کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کو مودی حکومت نے کشمیر کی شناخت کو ختم کیا تھا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ آزادی و حق خودارادیت کی جدو جہد میں کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بزدل بھارت ظلم و ستم اور جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبے کو ختم نہیں کر پایا ہے بھارت غیر آئینی اقدام کو ختم کرکے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے ریلیوں کے شرکا نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کیلئے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں