بھارت میں پابندی کی شکار دلجیت دوسانجھ کی فلم پنجاب 95 کا ٹیزر جاری

ممبئی (شوبز نیوز) معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم “پنجاب 95” کا طویل انتظار کے بعد ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ ٹیزر کے ساتھ دلجیت نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا: “پوری فلم، بغیر کٹ کے” اور ساتھ میں ہیش ٹیگ ا استعمال کیا۔ فلم کے ہدایتکار ہنی ترہان اور پروڈیوسر رونی سکریوالا ہیں، جبکہ یہ فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔”پنجاب 95″ سکھ حقوق کے سرگرم کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے۔، جنہوں نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں ہونے والے 25,000 سے زائد غیر قانونی قتل، گمشدگیوں، اور خفیہ جلانے کے کیسز کو بے نقاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں