بھارت نے آئندہ جارحیت کی غلطی کی تو سخت جواب ملے گا،محمد امین بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو اللہ کے فضل و کرم سے چھ صفر سے کامیابی ملی’ پاک آرمی کے بہادر اور نڈر پائلٹوں نے انڈیا کے چھ طیارے مار گرائے اور انڈیا میں گھس کر پاکستانی میزائلوں پر شہیدبچوں کے نام لکھ کر مزائل داغے اور اپنے اہداف مکمل کر کے صحیح سلامت پاکستان لوٹے جس پر ہم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور فوج کے ایک ایک جوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر کے احاطے میں عسکری قیادت کی بریفنگ کے بعد فقید المثال جشن منانے کے موقع پر کیا’ اس موقع پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے’ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مبارکبادیں دی گئیں’ جشن کی اس تقریب میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سرپرست چوہدری افضل’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ اکبرانصاری’ شیخ یوسف گچھا’ چوہدری خالد جٹ’ حافظ طاہر جمیل’ مبشر ٹھاکر’ مزمل طور’ میاں رضوان پپو’ بابر اسلام ‘ طارق چوہان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ بھارت کے ایس400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو پاک فضائیہ نے اور آدم پور مقامات پر نشانہ بنایا جبکہ اڑی میں فیلڈ سپلائی ڈیپو اور پونجھ میں ریڈار سسٹم جیسے لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو بھی نشانہ بھی بنایا ‘ کے جی ٹاپ، نشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا جو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے’ انہوں نے انڈیا کو خبردار کیا کہ اس مرتبہ تم امریکہ کی سفارش پر بچ گئے ہو’ اگر آئندہ کسی قسم کی کوئی جارحیت کی تو تمہیں معاف نہیں کیا جائے گا’ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد’ پاکستان زندہ باد’ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں