23

بھارت نے ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر کی سربراہی میں سردار اسامہ ڈوگر،سردار اصغر ڈوگر نے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی جانب سے جاری حملوں کیخلاف ڈنفیس ویو پبلک سیکرٹر یٹ سے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران کارکنان و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سردار خان بہادر ڈوگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان نے پوری دنیا کو بتا دیا پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم سب ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے بھارتی حملہ بزدلی اور جنگی جنون کی واضح مثال ہے۔ پاکستان نے دفاع وطن کیلئے دشمن کو بھرپور جواب دیا پاکستان اپنے دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گا اور افواج پاکستان بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ماضی میں بھی دشمن کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی شکست دیں گئے۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ نشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں