بھارت نے جارحیت کر کے غلطی کی خمیازہ بھگتنا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ”پاک فوج زندہ باد” ریلی کی قیادت امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری’ نائب امیر پنجاب محمد نسیم آرائیں’ امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری’ امیر ڈویژن فیصل آباداطہرحسین بخاری’ غلام فرید قادری’ ماسٹر ارشد قادری’ محمد فاروق قادری نے کی’ ریلی میں تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سینکڑوں کارکنان اور ممبران نے شرکت کی’ ریلی کے شرکاء نے ضلع کونسل چوک سے پریس کلب فیصل آباد تک مارچ کیا’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں انڈیا مخالف نعروں کے کتنے اٹھا رکھے تھے’ ریلی کے شرکاء تمام راستے پاک فوج زندہ باد’ پاکستان زندہ باد’ انڈیا مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن سرفروشان اسلام پنجاب کے امیررانا محمد جمشید’ نائب امیر پنجاب محمد نسیم آرائیں’ امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری’ امیر ڈویژن فیصل آباداطہرحسین بخاری نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کرکے فاش غلطی کی اسے خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا’ پاکستان اس کا بھرپوجواب دے گا’ پاکستان امن چاہتاہے مگربھارت اسے ہماری کمزوری سمجھ رہاہے اس نے مدارس اور عام شہریوں پرحملہ کرکے گھٹیا پن کامظاہرہ اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے’ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کا ہرفرد ملکی سلامتی اوردشمن کے ساتھ لڑنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑاہے۔ کلمہ طیبہ پربننے والا پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گادشمن کومنہ کی کھاناپڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں