سرگودھا(بیورو چیف )پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے پوری قوم کا سر فحر سے بلند کردیا۔پاکستانی فوج اور عوام اپنے ملک کی سلامتیکیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دے گا۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و تاجر چوہدری عمران رمضان عرفان ایگز ڈیلر مسلم بازار والوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا کی غیور عوام کی طرف سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا پوری قوم کی فتح ہے



