بھارت نے پاکستانی نژاد 4 امریکی کرکٹرز کے ویزے مسترد کر دیئے

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امریکا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز بھی بھارت کی نفرت انگیزی کا شکار ہوگئے، بھارت نے پاکستانی پس منظر رکھنے والے 4 کرکٹرز کا ویزا مسترد کردیا’ چاروں کرکٹرز کا ویزا ان کے پاکستانی بیک گرانڈ کی وجہ سے مسترد کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کا اعلان کر دیا۔احسان عادل اور محمد محسن کے ویزے بھی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔امریکا کے گروپ میں پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ امریکا کا پہلا میچ بھارت کیخلاف7فروری کو ہے۔ گروپ اسٹیج میں امریکا کے4میں سے3میچز بھارت میں ہیں۔ امریکا کا بھارت کیخلاف ممبئی، نیدرلینڈز اور نمیبیا کیخلاف چنئی میں گروپ میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں