بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو سخت جواب ملے گا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے بحری امور چوہدری محمد جنید انوار نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھار تی وزیر کے پاکستان مخالف شرانگیز بیانا ت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ا نہو ں نے کہا کہ بھارت کے ایسے بیانا ت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انڈیا کسی بھول میں نہ رہے، اگر اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کی آنکھیں نوچ لے گی۔چوہدری جنید انوار نے کہا کہ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو، افواجِ پاکستان ہمہ وقت تیار ہیں اور اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت طویل عرصے سے اپنے جاسوسوں اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے مگر پاک فوج نے دشمن کے تمام عزائم ہر محاذ پر ناکام بنا دیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں گے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے مقدمے کو مثر انداز میں پیش کرنے کو سراہا، اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جس طرح صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔چوہدری جنید انوار نے بتایا کہ انشااللہ جلد ہی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا جائے گا۔ مزید برآں، مہنگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے، اور سی پیک کی تکمیل کے بعد ملک میں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب میں آ ئندہ بلدیاتی الیکشن میں پورے پنجاب میں مسلم لیگ ن آپ کو بھاری عوامی اکثریت کے ساتھ نظر آئے گی،مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں