62

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، جنگ بندی (اداریہ)

الحمدﷲ رب العالمین، اﷲ رب العزت کا بے تحاشا فضل وکرم ہے جس نے اس معرکے میں ارض وطن پاکستان کو عزت سے نوازا اور سرخرو کیا، مغرور بھارت جو پاکستان کو سبق سکھانے پر تلا ہوا تھا افواج پاکستان کے صرف ایک حملے میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور جنگ بندی کیلئے اپنے آقائوں کی منتیں کرنے لگا پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارتیوں میں ایسا خوف پیدا کیا کہ وہ گھروں میں دُبک کر رہ گئے امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرانے کیلئے ثالث کا کردار ادا کیا دونوں ممالک مکمل اور فوری جنگ بندی پر متفق’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عظیم دانش اور کامن سینس کے استعمال پر پاکستان’ بھارت کو مبارکباد دی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے افواج پاکستان کے شاندار پیشہ وارانہ کردار پر آرمی چیف اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی امن واستحکام کے مفاد میں قبول کی ہے فعال کردار پر ٹرمپ کا شکریہ’ خطے کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نیا آغاز ہو گا، پاکستان کی فتح کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کی نفرت میں بائولہ اور بے قابو ہو گیا اور جعلی اور سنسنی خیز صحافت کی تمام حدیں پار کر دیں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کی بجائے بھارتی میڈیا پاکستان کی نفرت میں پاگل ہو گیا، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے اپنی بصیرت’ قیادت اور جرأت مندانہ فیصلوں سے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے پاکستان محفوظ’ مضبوط اور محب وطن قیادتوں کے ہاتھوں میں ہے جو نہ صرف ملکی خودمختاری کا تحفظ جانتی ہے بلکہ خطے میں امن کے فروغ کی بھی خواہاں ہے افواج پاکستان نے جس طرح پیشہ وارانہ مہارت اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، پاکستان نے بھارت کا عالمی فوجی طاقت بننے کا خواب خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی عالمی سطح پر گونج سنائی دی بھارت کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے جواب میں پاکستانی ردّعمل فوجی اعتبار سے مؤثر’ سفارتی سطح پر بھی تقویت ملی’ پاکستان کے میزائل حملے اس قدر شدید تھے کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے اور جارحانہ عزائم سے پیچھے ہٹنا پڑا ایڈیٹر CNN نے انکشافات کئے کہ امریکی وزیر خارجہ نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر سعودی ترک اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ریجنل ایڈیٹر بی بی سی نے تبصرہ کیا کہ حالیہ تنازع میں بھارت مکمل طور پر ناکام رہا پاکستانی افواج ایک اور فاتح کے طور پر ابھری ہیں امبراسن ایتھراجن کے مطابق چار روزہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا تصادم وقتی طور پر ٹل گیا ہے اور اس میں امریکہ نے ایک بار پھر ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے” بھارت کی ہٹ دھرمی نے اسے اپنے زخم چاٹنے پر مجبور کر دیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جنگی جنون آخر کار اسی کے گلے پڑ گیا ہے اور اب دنیا بھارت کی جنگی جارحیت اور جھوٹے پراپیگنڈے کو پہچان چکی ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی میں جاری مظالم بھی بند کرے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنا فیصلہ کرنے دے اسی میں اس کی بھلائی ہے بھارت کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیادہ عرصہ دبا نہیں سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے اور ان کو یہ مل کر رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں