31

بھارت کا تاریخی فلمی سٹوڈیو 183کروڑ میں فروخت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمستان سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا۔فلمستان سٹوڈیو کو 1943 میں اداکار اشوک کمار اور ششدر مکھرجی نے مل کر ممبئی میں بنایا تھا، ششدر مکھر جی اداکارہ کاجول اور رانی مکرجی کے دادا تھے۔اس فلم سٹوڈیو میں اپنے زمانے کی مشہور فلموں کی شوٹنگز ہوئی ہیں اور اس کا شمار ممبئی کے بڑے سٹوڈیوز میں ہوتا تھا۔فلمستان میں فلم چل چل رے نوجوان، شکاری، دو بھائی، ندیا کے پار، جگریتی، ناگن، تم سا نہیں دیکھا، انارکلی، شہید، دل والے دلہنیا لے جائیں گے سمیت کئی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی شوٹنگز ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں