بھارت کا تاریخی فلم سٹوڈیو 183کروڑ میں فروخت

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمستان اسٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا۔فلمستان اسٹوڈیو کو 1943 میں اداکار اشوک کمار اور ششدر مکھرجی نے مل کر ممبئی میں بنایا تھا، ششدر مکھر جی اداکارہ کاجول اور رانی مکرجی کے دادا تھے۔اس فلم اسٹوڈیو میں اپنے زمانے کی مشہور فلموں کی شوٹنگز ہوئی ہیں اور اس کا شمار ممبئی کے بڑے اسٹوڈیوز میں ہوتا تھا۔فلمستان میں فلم چل چل رے نوجوان، شکاری، دو بھائی، ندیا کے پار، جگریتی، ناگن، تم سا نہیں دیکھا، انارکلی، شہید، دل والے دلہنیا لے جائیں گے سمیت کئی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی شوٹنگز ہوئیں۔ تاہم اب یہ4ایکڑ پر پھیلے اسٹوڈیو کو183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا اور مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی نے یہ زمین خرید لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں