بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے،گورنر پنجاب

چکوال(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوم تشکر تو بنتا ہے، اللہ پاک نے ہمیں بہت بڑی کامیابی دی ہے، انڈیا کا غرور خاک میں مل گیا جن چیزوں پر انہیں مان تھا وہ ساری ٹھس ہو گئیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ہمارے صرف دو بچوں نے انڈیا میں گھس کے مارا، ان کو ناک آؤٹ کیا اور آؤٹ کلاس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں